خوشخبری، اب کوئی مریض فالج یا معزوری نہیں رہے گا، ایسی ڈیوائس تیار کر لی گئی

اسلام آباد (اُردو رَنگ تازہ ترین اخبار) فالج کے مریضوں کیلئے ایک خوشخبری، اب وہ تمام مریض جو اپنے پیروں پر کھڑے نہیں ہو پاتے، اب کھڑے ہو سکیں گے. سائنسدانوں کی تیار کردہ ایک نئی جدید ڈیوائس سے فالج کے مریض اپنی مُشکل پر قابو پا سکتے ہیں. جینوا سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ اس ڈیوائس کو دو بندروں میں استعمال کیا گیا ہے. جہنوں نے اسے اپنے فالج زدہ پیروں کیلئے کامیابی سے اسے استعمال کیا ہے. دماغ سے کنٹرول ہونے والی اس جدید ڈیوائس کو ایک بین الاقوامی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے. ذرائع کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اُمید ہے کہ اسے جلد ہی انسانوں کے استعمال کیلئے اسکا تجربہ کیا جائے گا.
عالمی ٹیم کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ پہلی بار ہم اس بات کا خیال کر سکتے ہیں. کہ فالج زدہ انسان دماغ سے چلنے والی اس ڈیوائس کے ذریعے سے اپنی ٹانگیوں کو مکمل طور پر استعمال کر سکے گا. یہ ڈیوائس دماغ سے ملنے والے سگنلز کو ڈی کوڈ کر کے پیر چلانے میں مدد کرتی ہے. اور اس ڈیوائس کو سوئزر لینڈ میں تیار کیا گیا ہے. جبکہ اسکے اہم اجزا کی تیاری کیلئے امریکی یونیورسٹی اور جرمنی کی ایک کمپنی نے بھی حصہ لیا ہے.

فیس بک پر اپنا تبصرہ بھیجیں

کپتان شاہد آفریدی: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پرانی باؤلنگ کے جوہر دکھانے لگے

ڈھاکہ (اُردو رَنگ تازہ ترین اخبار) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پرانی کاٹ وآپس آنے لگے. بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سابق کپتان محمد شاہد آفریدی نے اپنی پرانی باؤلنگ کے جوہر دکھائے.
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور راینڈرز کی نمائندگی کرنے والے 36 سالہ محض 6.57 کی اوسط سے سات وکٹیں اپنے نام کیں. جس میں سے کھلنا ٹائیگرز کے خلاف بارہ رنز کے عوض چار وکٹوں کا سپیل بھی شامل ہے. واضح رہے! کہ قومی کرکٹ ٹیم کے شابق کپتان محمد شاہد آفریدی قومی ٹیم سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے سینٹر کانٹریکٹ سے بھی محروم ہو گئے ہیں.

فیس بک پر اپنا تبصرہ بھیجیں

مہمند ایجنسی میں دھماکہ، امن کمیٹی کے سابق سربراہ ملک دارخان زخمی

مہمند ایجنسی (اُردو رَنگ تازہ ترین اخبار) نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے چیناری میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں امن کمیٹی ک سابق سربراہ دار خان زخمی ہو گئے ہیں. نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا ہے کہ ملک دار خان جو کہ امن کمیٹی کے سربراہ ہیں اس دھماکے کے باعث زخمی ہو گئے ہیں. آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے. جس میں شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا جائے گا.

فیس بک پر اپنا تبصرہ بھیجیں

شاہ نورانی کے دربار پر کیئے جائے والے خودکش حملے کی زمہ داری قبول کر لی گئی

لاہور (اُردو رَنگ تازہ ترین اخبار) داعش نے شاہ نورانی کے دربار پر کیئے جانے والے خودکش حملے کی زمہ داری خود قبول کر لی. بین الاقوامی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق داعش کی خبر ایجنسی عماق کے جاری کردہ بیان کے مطابق داعش نے کہا ہے کہ شاہ نوارنی کے دربار کو انہوں نے نشانہ بنایا ہے. اور اس حملے میں داعش کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 35 افراد جاں بحق اور 95 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں. جبکہ حالیہ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 48 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد اخمی ہوئے ہیں.

فیس بک پر اپنا تبصرہ بھیجیں

چودہ نومبر کی رات کو چاند کے ساتھ ایسا کیا ہونے والا ہے، جو زمین کے قریب تر ہو گا

لاہور (اُردو رَنگ تازہ ترین اخبار) محکمہ موسمیات کے مطابق چودہ نومبر بروز سوموار کی رات چاند معمول سے %14 فیصد بڑا اور پہلے کی نسبت زیادہ روشن ہو گا. اکو سپر مون کہا جاتا ہے. جو نومبر کی چودہ تاریخ کو چاند زمین سے قریب ترین دیکھائی دے گا. اور چاند معمول کے حساب سے %14فیصد بڑا اور پہلے %30 فیصد زیادہ روشن ہو گا. ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے قریب ترین آ جائے گا. اور تقریباً 70 سال بعد زمین اور چاند کے درمیان اتنا کم فاصلہ دیکھنے کو ملے گا. پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 52 منٹ پر چاند زمین کے قریب ترین دیکھائی دے گا. یہ موقع اب دوبارہ 25 نومبر 2034ء میں آئے گا. جبکہ اس سے پہلے آخری مرتبہ اس قسم کا سپرچاند 1948ء میں دیکھا گیا تھا.

فیس بک پر اپنا تبصرہ بھیجیں

پاک آرمی چیف کی جانب سے زخمیوں کو نکالنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی گئی

شا نورانی دھماکہ حادثہ پرامدادی کاروائیوں کے لئے پاک آرمی فوج کی ایمبو لینسز، میڈیکل ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں. آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو رَنگ تازہ ترین اخبار) ترجمان پاک آرمی فوج نے شاہ نوارانی کے دربار میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے. دھماکہ کی جگہ پر امدادی کاروائیوں کیلئے پاک آرمی فوج کی جانب سے ایمبو لینسز روانہ کر دی گئی ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی فوج کت تمام ہسپتالوں میں عملے کو بھی ہائی الرٹ کیا جا چکا ہے. تفصیلات کے مطابق کراچی اور خضدار سے بھی میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں. آئی ایس پی آر کی روپرٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زخمیوں کو فوری نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں.

فیس بک پر اپنا تبصرہ بھیجیں

خوشخبری، سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا کی قیمت 700 روپے کم ہو گئی

کراچی (اُردو رَنگ تازہ ترین اخبار) عالمی صارفہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئے دن جاری ہے. پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کم ہو گئی. کراچی کے صرافہ ایسوسی ایشن کی تفصیل کے مطابق نلک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت می 700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے. جو کہ فی تولہ 700 روپے کی قیمت سے کم ہو کر 50 ہزار 800 روپے پر آ گیا ہے. جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے ساتھ 43 ہزار 542 روپے ہو گئی.

فیس بک پر اپنا تبصرہ بھیجیں

قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

قلات (اُردو رَنگ تازہ ترین اخبار) سوراب اور گردو نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں. جسکے باعث لوگوں میں خوف و حراس کی لہر دوڑ اٹھی. تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے سوراب اور اس کے گرد نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا. جس کے باعث لوگ اپنے دکانوں، اور مکانوں سے باہر نکل آئے. اور استغفار کا ورد جاری کر دیا.

فیس بک پر اپنا تبصرہ بھیجیں

بلاچستان میں شاہ نورانی کے مزار پر دھماکہ، 30 افراد جان بحق اور 100 سے زائد زخمی

حب (اُردو رَنگ تازہ ترین اخبار) بلاچستان کے ضلع لسبیلا میں شاہ نورانی کی درگاہ پر زور دار دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں 30 افراد جان بحق ہو گئے جبکہ 100 افراد سے زائد زخمی ہوئے ہیں.
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حب کے قریب موجود درگاہ شاہ نورانی کے دربار پر مغرب کے وقت دھمال جاری تھی. اور بہت ساری تعداد میں زائرین آئے ہوئے تھے. کہ اچانک اسی دوران زور دار دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں 30 افراد جان بحق ہو گئے ہیں، اور متعدد زخمی ہوئے. ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں. اور زخمیوں کو قریبی سول ہسپتال حب میں منتقل کیا جا رہا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دربار پر مغرب کے وقت دھمال جاری تھا کہ اسی دوران زور دار دھماکہ ہوا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں کی ہلاکتوں کو خدشہ ہے. کیونکہ درگاہ کے احاطے میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی ہیں. ذرائع کا کہنا ہے شواہد کے مطابق اندازہ ہے کہ دھماکہ ایک 12 سالہ لڑکے نے گھس کر خود کو خودکش دھماکا سے اڑا دیا.
تفصیلات کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ یہ درگاہ کراچی سے شہر200 کلو میڑ کے فاصلے پر بلوچستان کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے. جہاں قریب قریب کوئی ہسپتال موجود نہیں. جسکی وجہ سے زخمیوں کو علاج کیلئے کراچی لایا جائے گا. اس سلسلے میں ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئر مین فیصل ایدھی سے بات ہو چکی ہے وہ ایمبولنسوں کا ایک بڑا قافلہ لے کر کراچی سے روانہ ہو چکے ہیں. ایدھی حکام کا مزید کہنا تھا کہ دھماکہ مغرب کے وقت دھمال کے دوران میں ہوا. اور عام طور پر اس وقت اندازاً 500 کے قریب لوگ موجود ہوتے ہیں. دھماکہ سے 30 افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے.
واضح رہے وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یہ کہنا ہے کہ رات کے وقت اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کا استعمال نہیں ہو سکتا لیکن پرائیویٹ اور سرکاری گاڑیوں کو استعمال کرتے ہوئے ہم زخمیوں کو خضدار، لسبیلہ اور کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

فیس بک پر اپنا تبصرہ بھیجیں

طورخم بارڈر پر افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافر سے 1176 گرام سونا برآمد

خیبر ایجنسی (اُردو رَنگ تازہ ترین اخبار) گزشتہ روز طور خم پارتر پر این ایل سی کے ایک حکام نے ہاتھ ریڑی سے 1176 گرام سونا برآمد کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا. تفصیلات کے مطابق افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافر نے سونے کو انتہائی خفیہ طریقے سے ہاتھ ریڑی میں چھپا رکھا تھا کو سکینر کے ذریعے بآسانی باڈر پر موجود این ایل سی کے حکام نے پکڑ لیا، جس سے 1176 گرام سونا برآمد ہوا. ملزم سید اکبر پشاور کا رہائسی ہے، جسے قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے.

فیس بک پر اپنا تبصرہ بھیجیں